• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ریاست مدینہ بنےگا، یہاں ﷲ کے نبی کا جھنڈا بلند کرینگے، شیخ رشید

اسلام آباد،راولپنڈی ( نمائندگان جنگ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں ﷲ کے نبی ﷺ کو ماننے والی ایک بہت بڑی فوج ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے اور یہاں ﷲ کے نبی کا جھنڈا بلند کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ راولپنڈی میں یا رسول ﷲ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ میری سعادت ہے کہ میں آج اصلی پیروں کی طرف آیا ہوں اور یہاں موجود عام عوام کا یہ مجمع صرف اپنے نبی پاک ﷺ کی محبت میں یہاں موجود ہے آج دنیا میں ﷲ کے نبی اور قال قال رسول ﷲ کاجو علم پیر نقیب الرحمان نے اٹھایا ہے یہ آخری نبی خاتم النبین ﷺکی محبت کا علم ہے ۔جن کے بعد نبوت کے دروازے بند ہیں ۔ آج ساری دنیا میں ﷲ کے نبی کا جھنڈا بلند ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ﷲ اور اسکے رسول کی نشانی ہے ، پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک جس میں نوجوان سب سے زیادہ ہیں، آج اسلامی دنیا میں پاکستان واحد ایٹمی قوت ہے، بری،بحری اور فضائی فوج ہے،اور سب سے بڑی فوج ﷲ کے نبی کی فوج ہے،یہ ﷲ کے نبی کا جھنڈا اٹھا کر نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنی مخلوق پیر نقیب الرحمان کی زیارت کے لئے آتی ہے سیاست دان اتنے بڑے مجمعے کو ترستے ہیں،ﷲ نے چاہا تو ہم پیر نقیب اور انکے صاحبزادے کی قیادت میں پورے ملک میں نکلیں گے،اس قوم کو کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہے تو اس لئے یہ آج یہاں جمع ہے یہ ہمارے راولپنڈی کا اعزاز ہے کہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں ہے یہ راولپنڈی کی بہت بڑی سعادت اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ پیر نقیب الرحمن ہمارے پیر ہیں۔ عیدگاہ شریف راولپنڈی میں یا رسول ﷲ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں حضرت بہاؤالدین زکریا کے دربار کا جھاڑو بردار ہوں اولیاء ﷲ کے آستانوں سے فیض ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں غلامی سے آزادی چاہیے ۔ہم نبیﷺ کے عاشق ہیں جن کی غلامی چاہتے ہیںمجھے کچھ نہیں چاہئیے صرف نبی کی غلامی چاہیے جہاں جالی کو چھونے کی اجازت نہیں وہاں جالی کھل جائے تو اور کیا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں قومی اسمبلی سے آیا ہوں اس لیے تاخیر ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ صبح کنیڈا کا واقع میرے سامنے آیاپانچ بے، قصور پاکستانیوں کو روندا گیاان کا قصور یہ تھا کے وہ لباس سے مسلمان لگتے تھے۔

تازہ ترین