لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی ایم و یو پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ،لاہور پروفیسر ڈاکٹر کنول آمین اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر ، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (کے ایف یو ای ٹی) رحیم یار خان نے دستخط کئے۔