کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک سے روندنے کے واقعے پر پاکستانی ہائی کمیشن نے کینیڈین حکام سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کی افسوس ناک خبر ملی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ افراد اسلاموفوبیا سے جڑے دہشتگردانہ حملےکا نشانہ بنے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملے کے حقائق جاننے کے لیے درخواست کی ہے، پاکستانی ہائی کمشنر کی ہدایت پر ٹورنٹو کے قونصلر جنرل آج اونٹاریو جا رہے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے لواحقین سے تعزیت اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی جائیگی۔