• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل ڈہرکی ٹرین حادثے پر شدید رنجیدہ

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے دو روز قبل ڈہرکی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس ضمن میں مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’گھوٹکی میں پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے۔‘

اُنہوں نے مرحومین کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔‘

مولانا طارق جمیل نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔‘

واضح رہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے مسافروں کی تعداد 65 ہوگئی ہے جن میں سے 58 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جس کے بعد لواحقین کے گھروں میں کہرام مچ گیا جبکہ پاکستان بھر کے عوام سوگوار ہیں۔

کئی افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، گھر والے اور رشتے دار آہ و بکا کرتے رہے۔

حادثے کے 34 گھنٹے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا ہے تاہم کراچی سے 15 ٹرینوں کی روانگی منسوخ کی گئی، حادثےکی ابتدائی رپورٹ میں ٹرین حادثے کی وجہ پٹری ٹوٹنا قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین