• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کے والدین کی شادی کو 27 برس ہوگئے۔

اس ضمن میں ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ لی گئی ماضی کی یادگار تصویریں شیئر کیں۔

ضیاء الدین یوسف زئی نے تصویروں کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُنہوں نے سال 1994ء میں 8 جون کو شادی کی تھی اور اب اُن کی شادی کو 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ملالہ کے والد نے مزید لکھا کہ ’احترام ، محبت اور یکجہتی کے 27 سال۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔


ملالہ کے شادی کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان کی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 دوسری جانب اس حوالے سے ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے کہا تھا کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین