• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرچی چیئرمین کے پاس ترقیاتی کام کرنے کی صلاحیت نہیں،فرخ حبیب


وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں بلاول اس لیے رونا دھونا کررہے تاکہ وفاق پیسہ براہ راست انہیں دے اور ان کی کرپشن کا کام چلتا رہے،پرچی چیئرمین کے پاس کرپشن کے سوا ترقیاتی کام کرنے کی صلاحیت نہیں۔

فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ 209 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 60 ارب خرچ کر سکی ہے اور اب بلاول اس لیے رونا دھونا کررہے تاکہ وفاق پیسہ براہ راست انہیں دے۔

وزیر مملکت نےکہاکہ جب وفاق عوام کی ترقی کےلیے کام کرتا ہے تو یہ لوگ رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں، سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے 200 ارب وفاق خرچ کررہا ہے، جبکہ ملتان سکھر موٹروے کے لیے 98 ارب وفاق نے ادا کیے۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ کے فور ، گرین لائن منصوبہ وفاق بنا کر دے رہا ہے۔

تازہ ترین