• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھٹے ایڈیشن کے پندرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

قلندرز کے جیمز فولکنر نے یونائیٹڈ کے مضبوط بیٹنگ لائن کو ابتدا میں ہی مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرتی رہیں، تاہم اختتامی لمحات میں فہیم اشرف نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 143 تک پہنچادیا۔ 

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 27 رنز  بنا کر نمایاں رہے جبکہ دوسرے بہترین بیٹسمین عثمان خواجہ تھے جنھوں نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

لاہور قلندز کی جانب سے جیمز فولکنر نے 3 وکٹیں لیں جبکہ دانیال احمد اور حارث رؤف نے دو دو اور شاہین آفریدی، راشد خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے کے بعد اب پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز آج سے ابوظبی میں شروع ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین