• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، آخر وقت تک کوشش کرتے رہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ اوس کی وجہ سے بولنگ مشکل ہوگئی تھی، حسین طلعت پر بہت اعتماد ہے، اس کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بیٹسمین کے لیے بیٹنگ مشکل ہوتی ہے، جو سیٹ ہوجائے اسے آخر تک جانا چاہیے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ دس سے پندرہ رنز ہم نے زیادہ دیے، ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، وکٹ کی کنڈیشنز دیکھ کر استعمال کریں گے۔

سہیل اختر نے کہا کہ ہماری اوور آل بولنگ اچھی رہی، دنیا کے بہترین بولر ہمارے پاس ہیں۔

تازہ ترین