• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھرکی مسافر ٹرین حادثہ، سکھر اور لاہور کے گریڈ 11 سے 18 تک کے 6 افسران معطل

سکھر (بیورورپورٹ ) ڈھرکی کے نزدیک ریتی ٹرین مسافر ٹرینوں کے حادثے کا معاملہ۔ محکمہ ریلویز کے گریڈ 18 سے 11 تک کے6 افسران کو معطل کردیا گیا ریلوے ہیڈ کواٹر نے معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق گریڈ 18 کے افسر ڈی ایم ای ٹو محمد عمران لاہور ، گریڈ 18 کے افسر ڈی ای این ٹو غلام قادر سکھر گریڈ 16 کے پی ڈبلیو آئی قاضی شمس الدین میرپور ماتھیلو، گریڈ 17 کے اے ٹی او نہال خان سکھر، گریڈ 17 کے اے ایم ای ون عبدالعزیز سکھر ، گریڈ 11 کے سب انجینئر ابتسام الحسن معطل ہونے والوں میں شامل ہیں ، معطلی کی وجوہات پٹڑی کا ویلڈنگ ہونا اور ریسکیو آپریشن دیر سے شروع ہونا بتایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق ریلیف ٹرین دیر سے پہنچنے پر بھی ذمہ دار افسران کو معطل کیا گیا ہے ۔ حادثہ کی مزید انکوائری جاری رہے ۔

تازہ ترین