• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان دورۂ سری لنکا کے لیے روانہ


وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے کی دعوت پر دورۂ سری لنکا کیلئے روانہ ہوگئے۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم عمران خان سری لنکا کے صدر اور ہم منصب سے ملاقات کریں گے، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔


مذاکرات میں دوطرفہ تجارت، صحت، تعلیم، زراعت پر بات چیت کی جائے گی اور دو طرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دونوں ممالک میں پارلیمانی تبادلے کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔

دورے میں مختلف امور میں پاک سری لنکا مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے۔

تازہ ترین