• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: منشیات بحالی مرکز میں نوجوان کی ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت

کوئٹہ کے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز میں علاج کے نام پر مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں سینٹر کے مالک سمیت چار نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ادارہ سماجی بہبود کو بھی تحریری مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

شہر کے علاقے سبزل روڈ پر منشیات کے عادی افراد کی بحالی مرکز میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد سینٹر کے مالک میر احمد سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے ادارہ سماجی بہبود کو بھی تحریری طور پر آ گاہ کیا ہے کہ وہ سینٹر میں موجود مریضوں کے حوالے سے اقد اما ت کرے۔

مبینہ تشدد سے ہلاک نوجوان محمد حسیب کے لواحقین نے منشیات بحالی مرکز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایف آئی آر میں مقتول کے بھائی محمد حسنین کا موقف ہے کہ ان کے بھائی کے جسم پر تشد د اور جلنے کے نشانات تھے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بحالی مرکز کے ملاز مین نے ان پر تشدد کیا اور جلا کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے ہلاک نوجوان کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کر دی گئی ہے۔

ہلاک نوجوان محمد حسیب کو نشہ کی لت میں مبتلا ہونے پر نجی بحالی مرکز میں داخل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین