• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردشی قرضہ اور پاور سیکٹر چیلنج ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین


وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ اور پاور سیکٹر چیلنج ہے۔ ڈسکوز، پی آئی اے اور ریلویز خسارے میں ہیں۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں ترقی چاہتے ہیں۔ گھی، چینی، دالیں درآمد کررہے ہیں۔ یہ سب مہنگا ہوتا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت پر زور دینا ہوگا۔

شوکت ترین نے کہا کہ کوشش ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو، جب تک ڈالر نہیں کمائیں گے قرضے کیسے اتریں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال میں ایک اعشاریہ سات کھرب ڈالرز قرض بڑھا جو پچھلے سال تین اعشاریہ سات کھرب ڈالرز بڑھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ پچھلے دس ماہ سے سرپلس ہے۔ چاول اور گنے کی پیداوار بڑھی ہے۔ برآمدات بڑھانی ہیں تاکہ ملک میں فلو آف ڈالرز بڑھے۔

شوکت ترین نے کہا کہ کمرشل بینکوں کو چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروباریوں کو قرضے دینا آتا ہی نہیں، قرض لے جاتا ہے، ایس ایم ایز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین