وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے خود سے منسوب اس بیان کی تردید کی ہے کہ پاکستان امریکی فوج سے تعاون کےعوض آئی ایم ایف سے رعایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
شوکت ترین نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکا کی کوئی بات نہیں کی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ خبر بالکل غلط ہے جس کی وہ تردید کر رہے ہیں۔