خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں شمالی و جنوبی وزیرستان مین موبائل وینز کے ذریعے شناختی کارڈز رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2، 2 نادرا موبائل وینز نے آج سے کام شروع کر دیا ہے۔
میر علی اور غلام خان تحصیلوں کے 2 دیہاتوں میں شناختی کارڈ کے لیے 201 افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق شناختی کارڈز کے لیے رجسٹریشن کے عمل میں 111 خواتین بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی کھلاء کے گاؤں گل کچ میں پہلے روز 97 افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق شناختی کارڈ کی رجسٹریشن کروانے والوں میں 67 خواتین بھی شامل ہیں۔