• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہیم اشرف انجرڈ ہوگئے،سپر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ فہیم اشرف انجرڈ ہوگئے جس کے باعث آئندہ میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ انہیں بولنگ کے دوران بائیں ہاتھ پرانجری ہوئی اور5 ٹانکے لگے۔ فہیم اشرف کو25جون کو پاکستان ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ بھی کرنا ہے۔ جمعرات کوترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق لاہور قلندر کیخلاف میچ میں فہیم اشرف انجری کا شکار ہوئے، انگوٹھےکی انجری کا شکار ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین