• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنسز کو کوویڈ سیکیور بنانے کیلئے چھوٹی فرمز کو لاگت کا سامنا

لندن (پی اے) بزنسز کو کوویڈ سیکیور بنانے کیلئے چھوٹی فرمز کو وقت اور لاگت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ بہت سے اونرزکو تشویش ہے کہ اگلے چھ ماہ میں خود کو تنخواہ کی ادائیگی کا متحمل خیال نہیں کرتے ہیں۔ سمال سے میڈیم سائز فرمز (ایس ایم ایز) کے اونرز کا کہنا ہے سیفٹی اقدامات کو برقرار رکھنے سے ان کے بزنسز پر خاصے اثرات پڑ رہے ہیں۔ 1000 سے زائد ایس ایم ایز کے سروے میں سامنے آیا کہ چار میں سے ایک نے اپنی ورک پلیس کو کوویڈ 19 سے محفوظ بنانے کیلئے روزانہ ایک گھنٹہ صرف کیا اور اس کی لاگت 1000 پونڈ سے زائد تھی۔ سمال بزنس لینڈر آئیوکا نے کہا کہ اس کی سٹڈی میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ تین ایس ایم ایز میں سے ایک کو کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے بعد اپنے کسٹمرز اور سیلز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ چار ایس ایم ایز میں سے ایک کے پاس معمولی سٹاف ہے۔ سروے میں پانچ میں سے دو جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ انہیں تشویش ہے کہ وہ اگلے چھ ماہ میں خود کو ایک تنخواہ کی ادائیگی کا متحمل خیال نہیں کرتے ہیں۔ آئیوکا چیف آپریٹنگ آفیسر سیما ڈیسائی نے کہا کورونا وائرس پینڈامک کی پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے اور بہت سے سمال بزنس اونرز پوری استعداد کے ساتھ ریکوری کیلئے کچھ گردش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین