• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضاخیل ڈرائی پورٹ میں سہولیات کا فقدان ہے،امتیازاحمد ، فاروق احمد

پشاور (لیڈی رپورٹر)فیڈریش آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور میں کا اہم اجلاس نائب صدر محمد زاہد شاہ کی ہدایت پرریلوے سنٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی ایف پی سی سی آئی کے کنونیئر ضیائالحق سرحدی کی زیرصدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کنونیئر امتیازاحمد علی، ممبر فاروق احمد، ایف پی سی سی آئی پشاور ریجنل سیکرٹری ایف پی سی سی آئی میاں محمد وصال، اسسٹنٹ منیجر انجنیئرخالد حیدر جبکہ کراچی سے قاضی زاہدحسین، عامر الطاف،راجہ آصف، طحہ نوازپراچہ، کوئٹہ سے عمران خان کاکڑنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ضیالحق سرحدی، امتیاز احمد علی اور ممبرفاروق احمد نے کہاکہ ریلوے لوز کارگو کی اجازت دی جائے، اضاخیل ڈرائی پورٹ میں سہولیات کا فقدان ہے، اور اگر اضاخیل ڈرائی پورٹ پر ریلوے سہولیات دے تو خیبرپختونخوا کے انڈسٹری مالکان مارکیٹ میں مقابلے کے قابل ہوجائینگے جبکہ ایکسپورٹر اور امپورٹر کے مسائل بھی حل ہوجائینگے، سمندر سے دوری کی وجہ سے خیبرپختونخو ا کے بزنس کمیونٹی کراچی سے امپورٹر ا مال اور انڈسٹری حام مال بانڈکیرئیر کے ٹرکوں کے ذریعے لاتے ہیں لیکن سندھ حکومت نے سس ٹیکس کے نام پر 1.25 فیصدر اور خیبرپختونخوا حکومت بھی سس ٹیکس کے نام پر ایک فیصد ٹیکس لیتاہے جو ڈبل ٹیکسیشن کے زمرے میں آتاہے۔گڈاینڈ ٹرانزٹ ٹو افغانستان (گیتا) کو کراچی سے پشاور، چمن ریلوے کے ذریعے فعال کیا جائے۔
تازہ ترین