• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے  سیلاب سے بچائو کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کےحوالے کردیں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے  اسلام آباد میں سیلاب سے بچائو کیلئے صوبائی حکومت کی سفارشات وفاقی حکومت کےسپرد کردیں۔ یہ سفارشات سیلاب سے تحفظ کیلئے مجوزہ دس سالہ نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان میں شامل کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ مجوزہ منصوبہ پانی و بجلی کے وفاقی وزارت نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وزارت اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے وضع کرے گی۔ صوبائی حکومت نے پہلے ہی سے اس سلسلے میں مختلف محکموں کے تعاون سے سفارشات مرتب کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان، پانی و بجلی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز مختلف صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سفارشات حوالہ کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں اور سیلاب کے خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیلاب سے بچائو کیلئے جامع اور طویل المیعاد منصوبہ تشکیل دینے کو ناگزیر قرار دیا۔
تازہ ترین