• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالے اور سفید چنے کے استعمال سے صحت پر مختلف طبی فوائد

چنوں کی بات کی جائے تو اِن کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے، اکثر لوگ کالے اور سفید چنوں کی چاٹ بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں اور جب خواتین کے پاس سبزیوں اور دالوں کے آپشنز ختم ہو جاتے ہیں تو ایسے میں خواتین ان کا اُبلے ہوئے انڈوں اور آلو کے ساتھ سالن یا ان کا پلاؤ بنا کر گزارا کر لیتی ہیں، چنوں کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن سے زیادہ تر افراد ناواقف نظر آ تے ہیں۔

چنے دو رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کی افادیت بھی کافی حد تک مختلف ہوتی ہے، ان کے استعمال سے صحت پر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ انہیں اکثر ایک ہی جیسا سمجھا جاتا ہے، سفید چنوں کے فوائد سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید چنے پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، چنوں کو فائبر، میگنیشیم، پروٹین، آئرن اور زنک جیسی غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔

سفید چنوں میں پائے جانے والے غذائی اجزا

سفید چنوں کی 100 گرام مقدار میں 9 فیصد فیٹ، اور 3 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ سفید چنوں کے 100 گرام میں صفر فیصد کولیسٹرول، 25 فیصد پوٹاشیم ، 20 فیصد کاربز، 68 فیصد ڈائٹری فائبر ، 11 گرام شوگر، 38 فیصد پروٹین، 6 فیصد وٹامن سی، 34 فیصد آئرن، 25 فیصد وٹامن بی 6، 28 فیصد میگنیشیم ، اور 10 فیصد کیلشیم پایا جاتا ہے ۔

کالے چنوں کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے والی غذائیت

غذائی ماہرین کے مطابق کالے چنوں کے ایک کپ مقدار میں 210 کیلوریز، 3.8 گرام فائبر، 322 ملی گرام سوڈیم ، 35 گرام کاربوہائیڈریٹس ، 9.6 گرام فائبر، 10.7 گرام پروٹین ، وٹامن سی 2 فیصد، آئرن 16 فیصد، کیلشیم 5 فیصد، ڈائٹری فائبر 122 گرام اور پوٹاشیم 718 ملی گرام پایا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ وزن گھٹانے کے خواہشمند افراد کانے چنوں کے بجائے سفید چنے ابال کر یا چاٹ بنا کر اپنی ڈائیٹ میں شامل کر سکتے ہیں جبکہ کالے چنوں میں کیلوریز اور شوگر زیادہ پائی جاتی ہے اسی لیے کالے چنے وزن گھٹانے کے بجائے بڑھانے میں زیادہ بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق کالے چنوں میں غذائیت زیادہ پائی جاتی ہے اسی لیے انہیں بالوں، ناخنوں جلد اور جسم کے پٹھوں کی صحت کے لیے بہتر غذا قرار دیا جاتا ہے۔

سفید چنوں کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد: 

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق کالے یا سفید چنوں کے استعمال سے صحت پر  واضح مختلف اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں، دونوں اقسام ہی صحت کے لیے بہترین ہیں اور افادیت میں یہ دونوں برابر ہیں مگر کانے چنوں میں ایسی غذائیت پائی جاتی ہے جو کہ سپلیمنٹس جیسا نتیجہ فراہم کرتی ہے، کالےن چنے جسمانی پٹھوں اور وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

چنوں کے استعمال کے نتیجے میں نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور قبض، پیٹ درد، آنتوں کے مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔

چنوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں، یہ کولیسٹرول کو کم کرنے اور سطح کو برقرا ر رکھتے ہیں۔

سفید چنے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور جسم سے زائد کیلوریز کو کم کرتے ہیں، چنوں کو بلڈ شوگر کے مریضوں کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔

کالے چنے کھانے سے جسم کو فور ی طاقت ملتی ہے، اس میں مو جود فائبر قبض کو فوری دور کر تا ہے۔

ان میں کو لیسٹرول اور چکنائی کی مقدار زیرو ہو تی ہے، خشک غذا ہو نے کی وجہ سے کو لیسٹرول کی مقدار کو جذ ب کر کے کم کر تے ہیں۔

کالے چنوں میں  شو گر کی مقدار سفید چنوں سے زیادہ ہوتی ہے مگر پھر بھی عام انسانی جسم کے لیے نہ ہونے کے برابر اور ڈائیٹنگ کرنے والے افراد کے لیے زیادہ سمجھی جاتی ہے۔

اگر آپ ڈائیٹنگ نہیں کر رہے ہیں تو کالنے چنوں کو بغیر کسی پریشانی کے کھایا جا سکتا ہے۔

چنے اینیمیا یعنی خون کی کمی دور کرتے ہیں کیونکہ ان میں بھاری مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے، ان میں موجود فولک ایسڈ خون کے سُرخ ذرات کی بہتر طریقے سے افزائش کا سبب بنتا ہے۔

چنے کھانے سے بھرپور نیند آتی ہے، تادیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے۔

بالوں کی مضبوطی کے لیے کالے چنوں کا استعمال بہترین ہے۔

چنوں میں پایا جانے والا کیلشیم ہڈیو ں کی بناوٹ اور مضبو طی میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔

تازہ ترین