• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے آج سے پاکستان کے چاول کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤس نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ابتدائی طور پر روس نے 4 فرموں کو اجازت دی ہے۔

مشیر تجارت  کے مطابق روسی حکام کے معائنے کے بعد مزید کمپنیوں کو اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روس کی جانب سے پاکستان سے چاول کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

روس نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ وفاقی وزارت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے چاول تیار کرنے کے عمل میں ڈی پی پی پلانٹ کو اپنانے والی کوارنٹائن ڈویژن فائٹسوانٹری گائیڈنس دستاویز پر عمل درآمد کے بعد کیا ہے۔

تازہ ترین