• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر ساری حدود کھول دی جائیں تو پاکستان یورپ بن سکتا ہے، رمیش کمار

پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار کا کہنا ہے کہ اگر ساری حدود کھول دی جائیں تو پاکستان یورپ بن سکتا ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ اکھٹا ہو سکتا ہے، رلن کی دیواریں گرسکتی ہیں تو یہاں بھی ہو سکتا ہے،  ہمیں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

 رمیش کمار نے کہا کہ اچھی ڈپلومیسی کے لیے اچھی پالیسیز بنانا ہوں گی، جب یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کیا جا رہا تھا تو میں نے اسکی مخالفت کی ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بجٹ میں عوام کی تنخواہ بڑھائی جائیگی ، ہزار سی سی سے کم والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔

تازہ ترین