• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مقبوضہ مغربی کنارے میں زیتون کی فصل کاٹنے والے فلسطینی کسانوں پر اسرائیلی آبادکاروں نے پتھراؤ کیا اور درجنوں درختوں کو آگ لگا دی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خاتون فوٹوگرافر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون فوٹوگرافر کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال زیتون کی فصل کی کٹائی کے دوران اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید