• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار این ٹی ڈی سی سٹم سے 23ہزار 633 میگاواٹ بجلی کی ترسیل

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے پہلی بار اپنے نظام سے 23 ہزار 633 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق پہلی بار این ٹی ڈی سی کے نظام سے 23 ہزار 633 میگاواٹ بجلی ترسیل کی گئی، اس دوران پورا سسٹم مستحکم رہا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ سال 10 جون کو زیادہ سے زیادہ 18 ہزار 392 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی تھی۔

این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق اس سال 18 اعشاریہ 4 فیصد یعنی 5 ہزار 241 میگاواٹ زیادہ بجلی ٹرانسمٹ کی گئی۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی زیادہ کھپت پاور سیکٹر میں مثبت گروتھ کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی سے 23 ہزار 633 میگا واٹ بجلی کی ترسیل کے باوجود پوراسسٹم مستحکم رہا۔

تازہ ترین