• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول نجی شعبے کو دینے کی منظوری دیدی گئی، تابش گوہر


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کی تقسم کار کمپنیوں کا کنٹرول نجی شعبے کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تابش گوہر نے کہا کہ ہم نے بجلی طلب و رسد میں توازن لانا ہے اور شعبے میں اصلاحات کرنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 48 سے 72 گھنٹوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات میں تربیلا سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی نہ آنا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ کے۔الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 550 میگاواٹ اضافی بجلی دینے سے بھی لوڈ شیڈنگ بڑھی۔

اُن کا کہنا تھاکہ اب صورت حال پر بڑی حد تک بہتر ہو چکی ہے، تھرمل پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے تیل درکار ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی کے معاہدوں کے باعث تھرمل پاورپلانٹس سے گردشی قرضے بڑھتے ہیں۔

تازہ ترین