• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ میں دفاعی بجٹ کے لیے 1373 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ملکی دفاعی بجٹ رواں برس 74 ارب سے زائد کے اضافے کے بعد 1373 اعشاریہ 275 ارب روپے ہو گیا ہے۔

گزشتہ وفاقی بجٹ میں دفاع کا نظر ثانی شدہ میزانیہ 1299 اعشاریہ 188 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 74 اعشاریہ 087 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی بجٹ میں دفاعی انتظامیہ کیلئے 3 اعشاریہ 275 ارب روپے، دفاعی خدمات کیلئے 1370 ارب روپے رکھے گئے ہیں، دفاعی ملازمین کے اخراجات کیلئے 481 اعشاریہ 592 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں دفاعی عملی اخراجات کیلئے 327 اعشاریہ 136 ارب روپے، مادی اثاثہ جات کیلئے 391 اعشاریہ 499 ارب روپے اور تعمیراتِ عامہ کیلئے 169 اعشاریہ 773 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سول اور ملٹری کی مجموعی پنشن کا حجم 480 ارب روپے ہو گا۔

تازہ ترین