• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے، ہم نے عدم اعتماد پر مشاورت کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے طےکیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی اور مل کر چلیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے غلط اعداد و شمار دیے اور جھوٹے دعوے کیے ہیں، ملک میں غریب مررہا ہےاس کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور  یہ کہہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک کے اندر غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے، آج بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اس حکومت کو بجٹ پاس کروانے پر ٹف ٹائم دیں گے۔

تازہ ترین