• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل رقم میں ساڑھے 35 فیصد اضافہ

آئندہ مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر لگائی جانے والی پٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کی جانے والی رقم میں ساڑھے 35 فیصد اضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے صارفین پر 160 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا خدشہ ہے۔

آئندہ مالی سال مختلف پٹرولیم مصنوعات، پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل، ہائی اوکٹیں اور لائٹ ڈیزل پر لیوی کے نفاذ سے حاصل ہونے والی رقم کی مد میں 610 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزکے مطابق پٹرولیم لیوی کی مد میں مختص کی جانے رقم رواں مالی سال کے ہدف سے 160ارب روپے زیادہ ہے اوررواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں وفاقی حکومت نے 450 روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

آئندہ مالی سال ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کی مد میں بھی 2 ارب 8 کروڑ روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور لیوی کی وصولی کا ہدف 5 ارب 51 کروڑ روپے سے بڑھا کر 7ارب 60 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین