• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 608 نئے کیسز، 24 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11458 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 608 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5220 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج مزید 798 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 298344 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 4260882 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 327004 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 23440 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 22704 گھروں میں،21 آئسولیشن سینٹرز میں اور 715 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 676 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اور 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 608 نئے کیسز میں سے 393 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 129، ضلع وسطی 86، ضلع جنوبی 77، ملیر 48، کورنگی 31 اور ضلع غربی میں 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 23، شہید بینظیرآباد 23، میرپورخاص 19، بدین 17، جامشورو 13، نوشہرو فیروز 10، سانگھڑ 10، عمرکوٹ 10، قمبر 9، خیرپور 9، سجاول 9، ٹنڈومحمد خان 9، تھرپارکر 8، جیکب آباد 8، مٹیاری 6، ٹنڈوالہیار 6، کشمور 4، سکھر 4، دادو 2، لاڑکانہ 1 اور شکارپور سے بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین