• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کوریڈلسٹ سے نکالاجائے ،میئرمحمد منیر ونسن

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کے کمیونٹی رہنمائؤں حاجی محمد، کونسلر عمران حمید ملک، سابق میئر آف چشم ظفر چوہدری، ظریف چوہدری، اسد علی اور دیگر نے محمد منیر ونسن میئرآف اہلنگ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر محمد منیر ونسن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قر نطینہ کے مسئلے پر حکومتی پالیسی پر نظر ثانی کر یں۔ اس پابندی کے باعث ہزاروں برٹش پاکستانی افراد پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ برٹش پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ پروازسے چوبیس گھنٹے قبل لیے جائیں ۔جن کے ٹیسٹ منفی آئے ان کو ہوٹلوں میں قر نطینہ کرنے کے بجائےگھروں میں جا نے کی اجازت دی جائے ۔ بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو جو اسٹیٹ بینفٹ پر ہیں وہ ہوٹلوں میں جا کر قر نطینہ کی بھاری فیس ادا نہیں کرسکتے ۔ ایسے بھی ہیں جو کورونا ویکسین انجیکشن لگوکر آئے ہیں ان کو بھی ایئرپورٹ سے قرنطینہ ہونے کے لئئے ہوٹل بھیجنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے ۔ پاکستان میں کورونا انفیکشن کی شرح کم ہورہی ہے ۔ حاجی محمد منیر نے کہا کہ مسلسل پا بندیوں کے باعث فضائی سروس اور کاروباری حضرات متاثر ہورہے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم بورس جانسن برٹش پاکستانیز کو برطانیہ آنے کے لئے اپنا کردار ادا کر ہیں ۔کونسلر عمران حمید نے کہا کہ ملک بیرون ملک برطانوی ہائی کمیشن میں برٹش پاکستانیز کی سہولت کےلئے کورونا ٹیسٹ کا ا ہتمامکیا جائے تاکہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔دیگرافراد نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین