کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ نے تین تھانیدار تبدیل کر دئیے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرم نے ایڈ ایشنل ایس ایچ اوتھانہ امیر محمد دستی شہید آصف مروت کو ایس ایچ او پشتون آباد ٗ سب انسپکٹر انوسٹی گیشن شالکوٹ گل محمد کو ایس ایچ او ہنہ اور تعیناتی کے منتظر صابر ترین کو ایس ایچ او گوالمنڈی تعینات کر دیا جبکہ ایس ایچ او پشتون آباد راجہ قیوم ٗ ایس ایچ او گولمنڈی اعجاز احمد اور ایس ایچ او ہنہ عاشق خٹک کو لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔