کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کو موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہا۔ تاہم بلوچستان کی ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40، بارکھان42، دالبندین47، گوادر 35 ، قلات36، خضدار40، لسبیلہ40، نوکنڈی48، سبی 47، ژوب43 اور زیارت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج ہفتے کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بلوچستان کی ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔