• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واساکی جانب سے مختلف علاقوںمیں مین ہولز کی صفائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) خدمت آپ کی دہلیز پرپروگرام کے تحت دوسرے فیز میں نکاسی آب مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں 24گھنٹے آپریشن جاری ہے، مہم کے پانچویں 677 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا، تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے سینکڑوں جبکہ مین ہولز کورز کی مرمت کے سلسلے میں درجنوں سرگرمیاں سر انجام دی گئیں۔ سمن آباد، چونگی نمبر 14، نوری حضوری، قاسم پور ،گلشن فیض کالونی، علی چوک، تحصیل چوک بوسن روڈ، افشار چوک، ولایت آباد، اسلام نگر، نالہ ولی محمد،حسن پروانہ، بستی خدا داد، ٹبی شیر خان، خان کالونی میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔
ملتان سے مزید