• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول کی میزبانی کرنے پر خوش

ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن کی میزبانی کے فرائض انجام دے کر اور برطانوی اور امریکی مبصرین سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئیں ۔

کیٹ مڈلٹن نےجِل بائیڈن کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا اور بچپن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جِل بائیڈن کے ہمراہ اسکول کے دورے سے چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔


انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ڈاکٹر جل بائیڈن اور برطانیہ و امریکہ کے ماہرین کی بچپن کی اہمیت  اور اس کی بہتری کیلئے اقدامات پر گفتگو کرنے کی میزبانی کرنا بہت اچھا تھا۔‘

واضح رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن برطانیہ میں موجود ہیں، بطور صدر یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید