• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیالکوٹ میں کورلیول وارگیم کےاختتامی سیشن میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پیرامیٹرز کی منصوبہ بندی اور مشق کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، وار گیمز کور کی دفاعی آپریشن سائیکل پر مبنی تھی، جنگی مشقیں روایتی میدان جنگ کے ماحول، پاک فوج کے آپریشنل اور پلاننگ کے مطابق تھیں۔

آرمی چیف نے بہترین منصوبہ بندی اور آپریشنل رسپانس کو سراہا اور فیلڈ ٹریننگ میں شامل جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشق کے بارے میں بھی بریف کیا گیا، مشق کا مقصد فارمیشنز کی دفاعی اورجنگی حکمت عملی کی تیاری کو بڑھانا ہے، مشق میں جوانوں نے مختلف ہنگامی صورتحال میں آپریشنل ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی ، آرمی چیف نےجوانوں کی سخت محنت،بلند جذبےاور پیشہ وارانہ تربیت کی تعریف کی اور ایکسرسائیز کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کوٹلی میں آرمی چیف کا لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔

تازہ ترین