• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خوراک ملتان نے گندم خریداری کا 21،باردانہ اجراء کا 45فیصد ہدف حاصل کرلیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ خوراک ملتان ڈویثرن میں گندم خریداری کا 21جبکہ باردانہ اجراء کا 45فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے ، جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملتان ڈویثرن میں گزشتہ روز تک 29لاکھ 91ہزار 900بوری باردانہ جاری کیا گیا ہے ، ضلع ملتان میں 1007617بوری ،لودھراںمیں 475917بوری ،وہاڑی میں 682533بوری جبکہ ضلع خانیوال میں 825833بوری باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے ۔اسی طرح ملتان ڈویثرن میں مجموعی طور پر گندم خریداری 140211میٹرک ٹن کی گئی ہے ، ضلع ملتان میں 43445،لودھراں میں 23086،وہاڑی میں 37157بوری،جبکہ ضلع خانیوال میں 32523میٹرک ٹن گندم خریداری کی گئی ہے ۔    
تازہ ترین