• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی،  لیگ 6 سے 16 اگست تک مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل پلاٹینم کھلاڑیوں میں نامور قومی کھلاڑی شامل ہیں ، اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، امام الحق ، وہاب ریاض، جنیدخان  سمیت کامران اکمل، محمد حسنین، محمد عرفان، شرجیل خان، سہیل تنویر، عثمان قادر کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی کھلاڑی بھی کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلیں گے، کے پی ایل ڈرافٹنگ پول میں 7 کیٹیگری رکھی گئی ہیں۔

ڈرافٹنگ کیٹیگری میں آئیکن، اورسیز، پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری شامل ہو گی۔ ڈرافٹ میں غیر ملکی کیٹیگری میں تلکرتنے دلشان، ہرشل گبز، اویس شاہ، ٹینو بیسٹ اور ایلبی مورکل شامل ہیں۔

غیر ملکی کیٹیگری میں ویرون فیلینڈر، مونٹی پینیسار، میٹ پرائر، ریان سائڈباٹم، کرس ٹریپلیٹ،فل مسٹرڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

ہر ٹیم کے 15 کے اسکواڈ میں 5 کشمیری کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا، ہر ٹیم اپنی پلیئنگ الیون میں 3 کشمیری کھلاڑیوں کو منتخب کرے گی۔

تازہ ترین