پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ دو سال سے قید ہیں اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں، نیب خورشید شاہ کو خاندان سمیت ہراساں کررہا ہے۔
نیّر بخاری نے فرخ شاہ کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ترین کی گرفتاری ضروری نہیں، فرخ شاہ کی گرفتاری ضروری ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کی باقیات کی انجمن ہے۔
نیّر بخاری نے کہا کہ نیب چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے ڈرتا ہے۔