• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص تفتیش پر عدالت نے ملزمان رہا کر دیئے، ایف آئی اے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے متنازع تفتیشی افسر کی ناقص تفتیش، ناکافی شواہد، جلدبازی، ضمنی چالان جمع نہ کروانے اور مؤثر پیروی نہ کرنے پر سیشن جج نے اینٹی منی لانڈرنگ لاء کے تحت گرفتار بزنس مین اور ان کے دو بیٹوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی جبکہ اسی کیس سے ملحقہ دفعات پر تینوں ملزمان کی سندھ ہائی کورٹ نے بھی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ جبکہ دوسری طرف ایک دوسرے مقدمے میں مذکورہ افسر انسپکٹر فرید اور دو دیگر ایف آئی اے ملازمین کے خلاف ڈرا دھمکا کر 40لاکھ رشوت وصول کرنے کا مقدمہ نمبر 12/2021کمرشل بینک سرکل میں وہاں تعینات قائم مقام سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خواجہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ سندھ زون کے سربراہ نے تصدیق کی کہ مذکورہ تفتیشی افسر کے خلاف انکوائریاں ہورہی ہیں۔