• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے خلاف ایم کیو ایم کی ریلی کی تیاری شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر) منگل15جون کو سندھ حکومت کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کی تیاری شروع ہوگئی، ہفتے کی شب شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے کار کنوں نے موٹر سائیکل پر ریلیاں نکالیں، منگل کی ریلی کے سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اور منتخب نمائندوں نے گھر گھر رابطہ کا آغاز کردیا ہے، شہر کے کئی علاقوں میں اس حوالے سے بینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں،دریں اثناء ہفتے کی شب کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اہم ا جلاس میں جس میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر،ڈپٹی کنوینرز و اراکین رابطہ کمیٹی نے بھی شر کت کی ،کراچی ڈویژن کی تجویز منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدامات کیخلاف منگل کو حسن اسکوائر سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنے کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین