بنوں میں کورونا ویکسین سے انکار پر مزید 11 پولیس اہلکار معطل، معطلی کے ساتھ تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
بنوں پولیس لائن میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، پولیس اہلکاروں اور دفتری عملے کو ویکسینیٹ کیا جا رہا ہے ۔
ڈی پی او آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انکار پر 11 پولیس اہلکاروں کو معطلی کے ساتھ تنخواہیں بند کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ۔
گزشتہ روز بھی 6لیڈی پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسی نیشن سے انکار پر معطل کیا گیا تھا تاہم لیڈی اہلکاروں کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے کے بعد انہیں بحال کردیا گیا تھا ۔