کوررونا کیسز میں کمی آنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں محدود مریضوں کے لیے کل سے او پی ڈی کھول دی جائے گی۔
اسپتال حکام کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گزشتہ تین ماہ سے اسپتال کی او پی ڈی کو بند رکھا گیا تاہم صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں کمی آنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی کو محدود مریضوں کے لئے کھولا جا رہا ہے ۔
اسپتال ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پربہت ضروری یونٹس کی او پی ڈی کھولی جا رہی ہے ، اسپتال میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
اسپتال میں کورونا مریضوں کو بھی بلا تعطل علاج فراہم کیا جا رہا ہے، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 90مریض زیرعلاج ہیں جن میں 6مریض آئی سی یو میں ہیں۔