• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی کے دن کراچی والوں نے ساحل کا رُخ کر لیا


موسم بھی سہانا اور لاک ڈاؤن بھی ختم ہوا تو کراچی والوں کے جیسے مزے ہی آگئے۔

کراچی کے شہریوں نے آج چھٹی کے دن بڑی تعداد میں ہاکس بے کا رخ کیا۔

ان دنوں کراچی کے آسمان پر بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، تیز ہوائیں بھی دل کو بھا رہی ہیں، ایسے میں موسم کی تعریفیں بھی شہری خوب کررہے ہیں۔

سہانے موسم اور لاک ڈاؤن ختم ہونے پر شہری نکل پڑے ساحل سمندر پر پکنک منانے اور بڑی تعداد میں ہاکس بے پر پہنچ گئے۔

شہری کہتے ہیں کہ گرما گرم کھانے کے ساتھ فیملی اور دوستوں کی ٹولیوں کے ہمراہ ساحل پر تفریح کرنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

تیز لہروں کے باعث ساحل پر لائف گارڈز بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے نظرآئے، جنہوں نے شہریوں کو بارڈر لائن سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔

تازہ ترین