• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ویو پر گھڑ سواری سکھانے کا انتظام


کراچی میں سی ویو پر ہارس رائیڈنگ کلب نے گھڑ سواری کا انعقاد کیا، جس میں نوجوانوں نے تفریح کے ساتھ گھڑ سواری کی تربیتی مشق بھی کی، گھڑسواروں میں خواتین، مرد اور بچے بھی شامل تھے۔

ہارس رائیڈنگ کلب کے منتظم زبیر نے کہا کہ اب تک 1000 سے زائد افراد کو گھڑ سواری سکھا چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ان کے کلب کے ذریعے اب گھڑ سواری کوئی مشکل کام نہیں رہا ہے۔

خاتون گھڑ سوار کا کہنا تھا کہ گھڑ سواری کوئی مشکل کام نہیں ہے اسے سیکھنا چاہئے۔

گھڑ سواری دیکھ کر بچے بھی بہت خوش نظر آئے، بچوں کا کہنا تھا کہ ضرور گھڑ سواری سیکھیں گے۔

والدین کا کہنا تھا کہ وہ خود تو گھڑ سواری نہیں سیکھ سکے لیکن بچوں کا شوق ضرور پورا کریں گے۔

گھڑ سواری پہلے ایک مشکل اور مہنگا شوق سمجھا جاتا تھا، گھڑ سواری کی مشق دیکھ کر لوگوں کو اپنا شوق پورا ہوتا ہوا نظر آیا ہے۔

تازہ ترین