• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کے ٹوٹنے کا صرف حزب اللہ کو فائدہ ہوگا، فرانسیسی سینیٹر

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی سینیٹ کی رکن نیٹلی گولیٹ نے کہاہے کہ لبنان کے ٹوٹنے کا صرف حزب اللہ کو فائدہ ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یورپ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار میں سقم موجود ہیں، حزب اللہ ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں نے حکومت کو بار بار دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں انتشار اور ملک ٹوٹنے کا فائدہ صرف حزب اللہ کو ہوگا۔فرانسیسی سینیٹر نے امریکا کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ امریکا حزب اللہ کے خطرے کے بارے میں بہتر جانتا ہے۔
یورپ سے سے مزید