بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعظم یو تھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت بہاولپور ضلع کے 400نوجوانوں میں انٹرن شپ لیٹرز تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلہ کی ایک تقریب غلام محمد گھوٹوی ہال اسلامیہ یو نیور سٹی میں منعقد ہو ئی جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن امجد بشیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شر کت کی۔ اس موقع پر آئی ٹی آفیسر و فوکل پرسن محمد صفدر ملک بھی مو جو د تھے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے وزیر اعظم انٹرن شپ پروگرام حکومت کا شاندار اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ حاصل کر نے والے نوجوان اپنے سر کاری و غیر سر کاری اداروں میں محنت اور لگن سے کام کر یں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر و فوکل پر سن وزیر اعظم انٹرن شپ پروگرام محمد صفدر ملک نے بتا یا کہ اس پروگرام سے بہاولپور ضلع کے 400 طلبا و طالبات مستفید ہو ں گے جس میں 300 گرلز اور 100بوائز شامل ہیں، انہوں نے بتا یا کہ اس پروگرام کے تحت 30اپریل 2017تک نوجوان خدمات سر انجام دیں گے جس میں حکومت کی جا نب سے 12000/-روپے ما ہا نہ دیا جا ئے گا۔