• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیٹے کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، 2 محافظ جاں بحق

لسبیلہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیٹے کے قافلے کی گاڑی کو دریجی کے قریب حادثہ‘ دو افراد جاںبحق سات زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ سمیت جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب کے تمام ڈاکٹرز ہسپتال پہنچ گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کولسبیلہ کے علاقے جان محمد باریجہ گوٹھ سے واپسی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے صاحبزادے شہزادہ جام محمد کمال اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی کے فرزند نوابزادہ زرین خان مگسی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں نوابزادہ زرین مگسی کے دو محافظ جاںبحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔جاںبحق ہونے والوں میں طالب حسین اور نثار جبکہ زخمیوں میں نوریزولد غلام محمد ،بشیر احمد ولد گل حسن ، میر حسن ولد فدا حسین مگسی ، ڈرائیور مصطفیٰ ولد محمد عمر، ظفر ولد غلام حسین شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردی گئی۔

تازہ ترین