• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کےزیراہتمام چوک کمہارانوالہ پربجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام چوک کمہارانوالہ پر بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پرمیاں نواز شریف، شہباز شریف،مریم نواز زندآباد اور گونیازی گو کے نعرے لگائے گئے، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمان فری نے کی جبکہ مظاہرے میں عثمان خان بابر،آصف رجوانہ ،منیر اختر لنگاہ، ملک عبد الرحیم، چوہدری اسلم ہمایوں، شیخ عمران ارشد، عمران انصاری، وقاص بلوچ، عقیل انصاری، طیب آرائیں،شاکر دلاور قریشی،مطیع الحسن بخاری، وقاص بلوچ،چوہدری زاہد مسعود،صدیق قریشی، رانا اشتیاق علی،مسعود قریشی،رفیق کریمی،شہاب علی، شیخ عمران خان، ملک سخاوت ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید