پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پرحملہ کیا، دہشتگردوں کےحملے میں ایف سی بلوچستان کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکار مارگٹ مائنز کی سیکیورٹی پر تعینات تھے، شہدا میں ایف سی کا جے سی او بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور اور سپاہی اویس بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی سے امن کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا۔