سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ وفاق سندھ کو اہمیت نہیں دے رہا۔
تھرپارکر میں پریس کانفرنس کے دوران ارباب غلام رحیم نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ عمران خان صوبہ سندھ کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کےخلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں، پولیس کی جانب سے جھوٹے مقدمے درج کیے جارہے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے اتحادی ہیں لیکن انہوں نے اتحادیوں کی مدد نہیں کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان یاد رکھیں کہ تھر کے عوام نے بھی انہیں ووٹ دیے ہیں، وفاق سندھ کو اہمیت نہیں دے رہا ہے، وزیراعظم اس بات کا خیال رکھیں۔