• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ: رضوان اور دھانی کی عمدہ کارکردگی، ملتان سلطانز کامیاب

سپر لیگ: رضوان اور دھانی کی عمدہ کارکردگی، ملتان سلطانز کامیاب 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان شاہ نواز دھانی کے تباہ کن اسپیل ، محمد رضوان اور صہیب مقصود کی میچ وننگ کارکردگی کی بدولت پاکستان سپر لیگ کے اکیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 31 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کرنے پر شاہنواز دھانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔انہوں نے شعیب ملک کو صفر پر آئوٹ کیا۔ سلطانز نے ہدف 21 گیندوں قبل حاصل کر لیا، محمد رضوان اور صہیب مقصود نے 116 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ محمد رضوان نے دو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 82 جبکہ صہیب مقصود نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر 166 رنز بنائے۔ حیدر علی اور کامران اکمل نے ٹیم کو 71 رنزکا آغاز فراہم کیا۔ کامران اکمل نے 35 ، حیدر علی نے 28 اور شیر فین ردر فورڈ نے چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔

تازہ ترین